7ارکان اہم اجلاسوں سے غیر حاضر

پی ٹی آئی احتجاج ،عاطف خان سمیت 7ارکان اہم اجلاسوں سے غیر حاضر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے24نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاسوں میں ممبر قومی اسمبلی عاطف خان سمیت 7ارکان مسلسل غیر حاضر رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت 24نومبر کو حتمی احتجاج کی کامیابی کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کسی اجلاس میں تاحال ناراض اراکین اسمبلی نے شرکت نہیں کی ۔
وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقدہ اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی عاطف خان ، شکیل خان ، جنید اکبر سمیت دیگر شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان کابینہ سے شکیل خان کو نکالنے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ناراض ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے گزشتہ دنوں آڈیو میسجز بھی لیک ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج اکرام کھٹانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار 24 نومبر احتجاج کیلئے تیار ہیں، تمام ارکان اسمبلی احتجاج اور جلسوں میں قافلوں کے ساتھ شریک ہوں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں ناراضی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے میسج ملا ہوگا البتہ میں نے نہیں دیکھا، میٹنگ میں جانا ضروری نہیں، احتجاج کیلئے ورکرز کو نکالنا اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب، راجہ بشارت اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی رہائی کاحکم