بنوں میں پولیس اہلکاروں کو اغواء

بنوں میں مسلح افراد نے 7پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا

ویب ڈیسک: بنوں میں مسلح افراد نے 7پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے سب ڈوژن وزیر میں پیش آیا جہاں روچہ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 7پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا ۔
مسلح افراد نے تمام چھوٹا بڑا اسلحہ اور سامان بھی ساتھ اٹھا کر چیک پوسٹ کا صفایا کر دیا۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق شام کے وقت مسلح گروہ نے سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے روچہ چیک پوسٹ کا گھیرائو کرکے اہلکاروں کو اغواء کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اسلام آباد پولیس نے حاصل کرلئے