ویب ڈیسک: خیبر میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ برقمبر خیل میں پیش آیا جہاں قومی مرکز تکیہ چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔
دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
فورسز کی جانب سے بروقت اور بھر پور کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے ۔
Load/Hide Comments