ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم ہو گئے تو احتجاج نہیں کریں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا اگروقت آیا توعمران خان نے فیصلہ کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے رہیں گے، انشااللہ بانی تک رسائی ختم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان سے رسائی ختم ہو گی توسینئرقیادت فیصلہ کریگی، ہمارے مطالبات بڑے واضح ہیں، تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا جس کی آج تک سماعت نہیں ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرشپ کو عمران خان کیساتھ ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بشری بی بی نے علی امین گنڈا پورسے برہمی کا اظہارنہیں کیا، بشری بی بی نے کہا بانی کی کال پرسب نے باہرنکلنا ہے، پنجاب سے حماد اظہرلیڈ کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اورعلیمہ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشری بی بی نے کہا ہے احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں،ایم این ایز،ایم پی ایز، کارکنوں کے لیے کھانے کا بندوبست کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بیک فائروالی بات نہیں ہوتی، ہماری تحریک جاری رہے گی، اگرمطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں توہم احتجاج نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments