ماہرین نے حال ہی میں مسوڑھوں کی بیماری اور ذیابیطس جیسے مہلک مرض میں تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ذیابیطس نہ صرف پیریڈونٹائٹس (مسوڑھوں کی بیماری) کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے بلکہ یہ کہ دونوں کیفیات کے درمیان تعلق دو طرفہ ہے، یعنی یہ دونوں ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں اور نشونما پاتے ہیں۔
چیئر مین آف پیریڈونٹولوجی یونیورسٹی ڈاکٹر اینٹون سکیلین کا کہنا تھا کہ مسوڑھوں کی بیماری اور ذیابیطس میں تعلق وقت کے ساتھ ساتھ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسوڑھوں کی بیماری کا اعتدال یا شدت طویل عرصے سے دل کی بیماری یا جلد موت کے امکانات سے منسلک رہی ہے۔
واضح رہے کہ ذیابیطس دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم یا تو کافی انسولین پیدا کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے یا جسم کے خلیے اس ہارمون کے لیے کم حساسیت پیدا کرلیتے ہیں۔
Load/Hide Comments