برا خواب نظر آئے تو یہ دعا پڑھے

جب خواب میں اچھی بات دیکھے تو ’’اَلْحَمْدُ لله‘‘ کہے، اور اسے بیان کردے مگر اس سے ہی بیان کرے جس سے تعلقات اچھے ہوں، اور اگر برا خواب دیکھے تو اپنی بائیں (اُلٹی) طرف تین مرتبہ تھتکار دے، اور کروٹ بدل دے، یا کھڑے ہوکر نماز پڑھنے لگے اور تین مرتبہ یوں بھی کہے:

مزید پڑھیں:  خون کا عطیہ کرنا

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ وَ مِنْ شَرِّ هٰذِهِ الرُّؤْیَا.
ترجمہ:
میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے اور اس خواب کی برائی سے۔

مزید پڑھیں:  پانچ سال کی بیماری کے بعد انتقال ہوا تو نمازوں کا حکم

(صحيح مسلم، ٤/ 1772، بيروت)، (مشکاۃ شریف، حِصن حَصِین)
اور برے خواب کو کسی سے ذکر نہ کرے۔ یہ سب عمل کرنے سے وہ خواب اسے کچھ ضرر نہ پہنچائے گا۔: