اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا کیس، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے معاملے پر لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔
یاد رہےکہ اداکارہ نرگس کے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  راحت فتح علی خان آج اپنی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں