نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، ان کے علاوہ تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال، صوبوں اور وفاق میں کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور و خوض کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اپنی نوعیت کے اہم اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اس دوران شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائیگا جبکہ داخلی سلامتی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کل ہونا تھا لیکن وزیراعظم کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے اس کا انعقاد ممکن نہیں‌کیا جا سکا، اور اس موقع پر اجلاس ملتوی کیا گیا تاہم اس کے ساتھ ہی کہا گیا کہ جلد ہی دوبارہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  رینجرز اہلکاروں کی شہادت: عمران ،بشریٰ اور گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج