ویب ڈیسک: فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ظلم وجبر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج نے زمینی و فضائی کارروائی کے دوران غزہ میں ایک خاندان کے 50افراد سمیت 67فلسطینی شہید کر دیئے۔
غزہ میں گزشتہ سال سے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، ماہرین کے اندازے کے مطابق ہیروشیما اور ناگاساکی سے بھی زیادہ بارود غزہ پر برسایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں ایک خاندان کے 50افراد شہید ہو گئے جبکہ اس کے علاوہ صیہونی افواج کی کارروائی سے کمال عدوان ہسپتال کے قریب 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ غزہ میں بیت لاہیہ کے علاقے میں پیش آیا.
یاد رہے کہ گزشتہ سال سے جاری اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ اس دوران ایک لاکھ زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments