حزب اللہ نے اسرائیل پر 100

حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیئے

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی جانب سے لبنان پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے گائر کئے گئے میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک شاپنگ سینٹر پر لگے، ان حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیئے، جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فوج کی جانب سے ان میزائل میں 40 مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر میزائل بھی اپنے اہداف سے دور جا گرے۔
ادھر حزب اللہ کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں سائرن بج اٹھے، حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر بھی میزائل سے حملہ کیا، اس حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے کہا جو ہوا سو ہوا، میں اور آپ ایک ہیں، شیخ رشید احمد