ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں سموگ اور دھند کی شدت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان میں آلودگی کی شرح 286 پر آ گئی۔
سموگ اور دھند کی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم اس دوران بتایا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بدستور بند رہیں گی۔
لاہور اور ملتان و دیگر شہروں میں دھند اور سموگ کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی اس سلسلے میں لگائی جانیوالی پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی ہے، 8 بجے بند ہونے کی بجائے اب تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں سموگ اور دھند کی شدت میں کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر موجود ہے، ملتان بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔اس فہرست میںبھارتی شہر دہلی نمبر ون پر براجمان ہے.
Load/Hide Comments