ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے جے یو آئی سربراہ کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سربراہ جے یو آئی کی رہائشگاہ پر رہنماوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات مقدم رکھے، مولانا نے جواب دیا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ان کی رہائشگاہ پر ہوئی.
Load/Hide Comments