100 انڈیکس 95 ہزار کی حد

سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈقائم، 100انڈیکس 95 ہزار کی حد عبور کر گیا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 504 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 95 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 504 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 499 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 95 ہزار 600 پوائنٹس پر پہنچ کر ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو 995 ہزار کی حد کے قریب ترین تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے، اس دوران 100انڈیکس 95 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، پشتون قومی جرگہ کیساتھ ہرممکن تعاون کرینگے، طوری وبنگش عمائدین