24نومبر ملک میں آئین اور قانون

24نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 24نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا، اس دن جعلی حکومت فسطائیت سے پرہیز کرے، ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اس دن مینڈیٹ چور حکومت کا دھڑن تختہ کیا جائے گا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تمام منتخب نمائندگان کو اپنے حلقوں میں مہم تیز کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، اس لئے اب ان کی ہدایات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا بھر کے تمام حلقوں میں احتجاج کے لئے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام حلقوں میں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاری کے لئے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کا بندوبست کیا جا رہا ہے، اس دن ہر حلقے سے منتخب نمائندوں کی سربراہی میں ہزاروں کا قافلہ نکلے گا، تمام قافلے موٹر وے پر جمع ہو کر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں روانہ ہوں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا ہے کہ 24نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا، اس دن جعلی حکومت فسطائیت سے باز رہے ورنہ تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بھیک نہیں مانگ رہے، مذاکرات کیلئَے ہمارے دروازے کھلے ہیں، علی ظفر