ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی ملک سمیت 4افراد قتل کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضع بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم آفراد نے قبائلی ملک سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔ ان افراد کی شناخت ملک شودی خان ، عجب خان ، اجمل کے نام سے ہوئی، ان مقتولین میں ایک خاتون بھِی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ سین تنگہ وڑیکی جانی خیل میں رونما ہوا ہے۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی ہے، اس واقعہ کے دوران قبائلی ملک سمیت 4افراد قتل کر دیئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments