ویب ڈیسک: موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے۔
اس حوالے سے ترجمان اقتصادی امور نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو اے ڈی بی 500 ملین ڈالر (50 کروڑ ڈالر) فراہم کرے گا، معاہدے کے مطابق ملنے والی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
وفاقی وزیر احد چیمہ کا قرض پروگرام کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر اے ڈی بی کے شکرگزار ہیں۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے دستخط سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کیے۔
Load/Hide Comments