ایبٹ آباد میں چمپئنز ٹرافی

ایبٹ آباد میں چمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں چمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کیا گیا۔ اس دوران کرکٹ سٹیڈیم میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔
بعدازاں ایبٹ آباد میں چمپئنز ٹرافی کی رونمائی کرنے کے بعد اسے نتھیاگلی میں لے جایا گیا، جہاں آج ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر پی سی بی کے افیشلز بھی موجود تھے۔ پی سی بی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی تقریب رونمائی 12 بجے نتھیاگلی میں ہوئی۔
ٹرافی کو سیاحتی مقام نتھیاگلی میں رونمائی کے بعد براستہ مری اسلام آباد لے جایا جائے گا، ٹرافی کی ایبٹ آباد کے مختلف جہگوں پر رونمائی کے بعد آج نتھیاگلی میں بھی رونمائی کر دی گئی۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
چمیئنز ٹرافی کی رونمائی میں پی سی بی افیشلز بھی موجود تھے، پرفضاء مقام پر ٹرافی کی رونمائی کے بعد اسے اسلام آباد لایا جائے گا۔
چمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں‌ہونے جا رہا ہے جس کیلئے تمام ٹیموں نے آنے کی حامی بھر لی ہے تاہم بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے، اور ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کا شوشہ چھوڑا جسے پی سی بی نے یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ ایونٹ میں پاکستان میں ہی ہوگا.

مزید پڑھیں:  شام میں خانہ جنگی :جنگجو4قصبوں پر قابض ہو گئے