صوابی، مانسہرہ اور جنوبی وزیرستان

صوابی، مانسہرہ اور جنوبی وزیرستان، فائرنگ وحادثات میں 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوابی، مانسہرہ اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں فائرنگ وحادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ضلع صوابی کے گاوں پلوسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمی شخص کو کالوخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ارتکاب جرم کرنے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور الرحمان اور شیر زمین کے ناموں سے ہوئی، جبکہ عبیداللہ نامی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد نور نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ محمد نور کا تعلق وانا سے بتایا گیا ہے، افسوسناک واقعہ پراہل علاقہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ادھر ضلع مانسہرہ میں شاہراہ قراقرم پر بٹل کے مقام پر مال بردار گاڑی بریک فیل ہو جانے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس زرائع کے مطابق حادثے کے باعث ڈرائیور جاں بحق جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے جان پر کھیل کر دیگر گاڑیوں کو حادثے سے بچایا، حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ مل کر نعش اور زخمی کو ریسکیو کر کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب