ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 24نومبر احتجاج کے حوالے سے عمران خان اور علی امین کے مابین ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں احتجاج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان سے ایپکس کمیٹی اجلاس، 24نومبر احتجاج اور دیگر امور پر بات چیت کی۔
بعدازاں ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میڈیا سے بات کیے بغیر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، اس سلسلے میں کے پی ہاؤس کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا آج اسلام آباد میں ایپکس کمیٹی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آمد سے قبل اڈیالہ روڈ پر سکیورٹی الرٹ کر دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 24نومبر احتجاج کے حوالے سے عمران خان اور علی امین کے مابین ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی.
Load/Hide Comments