بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع، گرفتار نہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 23 دسمبر تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی بیمار ہیں، اس لیے آج پیش نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر حاضری معافی کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور 23 دسمبر تک انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر