ویب ڈیسک: سونا مزید 3600 روپے مہنگا ہو گیا، اس دوران عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 73 ہزار سے متجاوز ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی وملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید 3600 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2لاکھ 34ہزار 482روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 36 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار623 ڈالرز ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments