اسلام آباد میں‌رینجرز اور ایف سی

تحریک انصاف کا احتجاج ، اسلام آباد میں‌رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی کال پر اسلام آباد میں‌رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کا خوف وفاق پر طاری ہو گیا، حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں تیز کردیں۔ اس دوران حکومت نے رینجرز اور ایف سی کے 9ہزار اہلکار طلب کر لئے۔
حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں‌رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے. ایسے میں‌ اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور ایف سی کے9ہزار اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلئے بلایا ہے.
حفاظتی تدابیر کے تحت اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں 10 ہزار کارکن پہلے ہی اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بانی کو جیل سے نکالنے کا تہیہ کیا ہے اور مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں مطالبات پورے نہ ہونے پر واپس نہ جانے کا بھی کہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے احتجاج کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہے. اسی کو دیکھتے ہوئے وفاق نے بھی دفاعی انداز اپناتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں.

مزید پڑھیں:  فرانسیسی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور، عہدے سے فارغ