اپیکس کمیٹی اجلاس میں‌ امن وآمان

اپیکس کمیٹی اجلاس میں‌ امن وآمان صورتحال و دیگر اہم امور زیرغور

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہونے والا تھا تاہم وزیراعظم کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے منعقد نہ ہو سکا، آج ہونے والے اپیکس کمیٹی اجلاس میں‌ امن وآمان صورتحال و دیگر اہم امور زیرغور آئیں‌گے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہورہا ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور متعلقہ وفاقی وزراء و دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ اجلاس میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے،
وزیراعظم کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں داخلی سلامتی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دینے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ایپکس کمیٹی اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد