ویب ڈیسک: حج 2025کے لئے فضائی کرایوں میں بڑی کمی کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق حج سستا کرنے کے لئے وزارت مذہبی امور کو پہلی کامیابی مل گئی جس کے مطابق فضائی سفرپر ہر حاجی کو 50 ڈالرکم ادا کرنا ہوں گے۔
گزشتہ برس وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہر حاجی کا کرایہ 850ڈالر کردیا گیا تھا ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے سے 800 ڈالر فی حاجی کرایہ طے کرلیا جب کہ وزارت مذہبی امور نے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے۔
سعودی ائیرلائن بھی 35 ہزار مسافروں کو حجاز مقدس لیکر جائیگی۔
Load/Hide Comments