ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی۔
ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔
Load/Hide Comments