وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔
اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہوئے،عدالت نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
واضح رہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار کامیاب قرار