مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا

حکومت نے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،عمران خان نے این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، سوال کسی کا بھی رابطہ ہو تو ہم اسے کمیٹی میں بحث کرتے ہیں یا بانی پی ٹی آی سے مشورہ کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر عندیہ دے چکے ہیں کہ سیاست میں کوئی بیک فائروالی بات نہیں ہوتی، مطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں توہم احتجاج نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری