ہم اسلام آباد پہنچیں گے

حکومت نے جو کرنا ہے کرے ہم اسلام آباد پہنچیں گے،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے جو کرنا ہے کرے ہم اسلام آباد پہنچیں گے،ہمارے مطالبات پرکوئی سنجیدہ کوشش ہوتی ہے توہم تیارہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی عمران خان سے احتجاج سے متعلق گفتگو ہوئی، بانی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے نہیں جانا۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی اعلی سطح کا رابطہ نہیں ہوا، ایپکس کمیٹی میں علی امین گنڈا پورنیاپنا موقف رکھا ہے، اگر ہمارے مطالبات پرکوئی سنجیدہ کوشش ہوتی ہے تو ہم تیار ہیں
مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہیں ، عمران خان ہمیشہ کہا مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے ہوں گے، حکومت نے جو کرنا ہے کرے ہم اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت