پاکستان میں دہشتگردی واقعات کی مذمت

پاکستان میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتےہیں، ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتےہیں، دہشتگردانہ حملوں میں پاکستان نے بےتحاشہ نقصان اٹھایا، دہشتگردی کے لعنت کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات سے آگاہ ہیں، جبکہ پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ہم پاکستان میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی ملک ہوتا ہے اور نہ کوئی مذہب، ہمارے دل دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا، امریکہ ان متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان واقعات کی روک تھام اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح ڈائیلاگ بھی اس کا حصہ ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا تھا کہ امریکا میں سکھ شہریوں کولاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کےخدشات پربھارت سے جواب لیاجارہاہے۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کی صوبائی حکومت کو اے پی سی بلانے کی ہدایت