ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ آج سے بحال ہو گیا ہے، تاہم سکول میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔ دوسری طرف سموگ میںکمی آنا شروع ہو گئی ہے تاہم لاہور دوسرا آلودہ ترین شہر برقرار جہاں فضا تاحال مضر صحت ہے۔ اس فہرست میں 480 اے کیو آئی کے ساتھ بھارتی شہر دہلی سرفہرست ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں آج ایک بار پھر دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، لاہور کا اے کیو آئی339 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 507 تک جا پہنچا ہے۔ دوسری جانب سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، کیونکہ لاہور دوسرا آلودہ ترین شہر برقرار۔
لاہور کے سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں پر مکمل پابندی جو پہلے عائد کر دی گئی تھی برقرار ہے، صوبے بھر میں فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگیا، سکول کھلنے کا وقت صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں ہو گا، ماسک پہننے کا اطلاق صرف طلبہ پر ہی نہیں اساتذہ پر بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، سکول کی چھٹی کا وقت کلاس وائز متعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments