100 انڈیکس 96ہزار پوائنٹس سے متجاوز

100 انڈیکس 96ہزار پوائنٹس سے متجاوز، سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئِی ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 100 انڈیکس 96ہزار پوائنٹس سے متجاوز ہو گیا، یہ اس کاروباری ہفتے میں بننے والا تیسرا ریکارڈ ہے، اس سے قبل، 94 ہزار پوائنس، پھر 95 ہزار اور اب 100 انڈیکس 96ہزار پوائنٹس سے متجاوز ہو گیا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، 100 انڈیکس 444 پوائنٹس اضافے سے 96 ہزار 301 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 ریکارڈ کی تھی۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا تھا، اور بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ، اور اس دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ 54 ہزار 288 روپے مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 671 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے ،مزید 11افراد شہید