بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت

بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے، اقوامِ متحدہ نے پہلی مرتبہ 20 نومبر 1954 کو انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ بچوں کے حقوق سمیت ان کی تعلیم و تربیت، معاشرتی و مذہبی تربیت سے متعلق شعور کو اُجاگر کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق بچوں کے عالمی دن منانے کا مقصد یہی نہیں بلکہ اس دن کے منانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ بچوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شعور بیدار کیا جا سکے، اور دنیا بھر کے بچے آگے چل کر مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ دن منانے کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی، حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔
دنیا بھر میں بچوں کو تشدد کی مختلف اقسام کا سامنا ہے، جس سے بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی لئے آج بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر بچوں کے حقوق کو فروغ دینا اور ان کی تعلیم، صحت اور ایک بہتر زندگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
عالمی یوم اطفال منانے کی ایک اور اہمیت 20 نومبر 1989 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بچوں کے حقوق کا عالمی کنونشن منظور کیا جانا ہے۔ اس کنونشن نے بچوں کے حقوق کو بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت فراہم کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ دنیا کے تمام بچے محفوظ، خوشحال اور تعلیم یافتہ مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔
بین الاقوامی یوم اطفال کا مقصد دنیا بھر میں ہر بچہ چاہے وہ کہیں بھی پیدا ہو اسے برابر کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ ان حقوق میں تعلیم، صحت، حفاظت اور ایک بہتر ماحول شامل ہیں، یہ دن اس بات کی بھی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں اور دنیا کیلئے بہتر انسان بن سکیں۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل: اسلام آباد آئے تو واپس نہیں جائیں گے، جے یو آئی