ویب ڈیسک: چینی صدر شی جن پنگ نے جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جنگ بندی کا واحد راستہ ہے، اگر جنگ بندی کی جانب سنجیدہ کوششیں کی جانی ہیں تو یہی اس کا واحد قابل عمل حل ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جاری جنگ نے وہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اور لڑائی جلد ختم کرنا لازمی ہے تاکہ خطے میں انسانی بحران کو لگام دی جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ جنگ کے بعد تباہ حال فلسطین کی تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کی جا سکے۔
جی 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ گروپ کو اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی ٰ کے حوالے سے مزید اہم کردار ادا کرنے اور غزہ بحران کے پرامن حل کے لئے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین میں غربت کے خاتمے کے عمل سے ظاہر ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔
چی جنپنگ کا کہنا تھا کہ اگر غربت کے باوجود مسئلہ حل کرنے میں چین کامیاب ہو سکتا ہے تو دوسرے ترقی پذیر ممالک بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کو سیاسی رنگ دینے، مصنوعی طور پر عالمی منڈی تقسیم کرنے اور سبز اور کم کاربن کے نام پر تحفظ پسندی سے گریز کرنے کی جتنی ضرورت آج محسوس ہو رہی ہے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments