ملکی قرضوں میں 7ہزار 417 ارب

ملکی قرضوں میں 7ہزار 417 ارب روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملکی قرضوں میں 7ہزار 417 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 85 ہزار 836 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں 7ہزار 417 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصار مزید بڑھ گیا، کیونکہ اس کی اقساط واپسی کے بعد پاکستان کے پاس اتنا بجٹ نہیں بچا ہو گا کہ وہ اپنا گزر بسر کر سکے۔
سٹیٹ بینک کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 85 ہزار 836 ارب روپے ہوگئے، اس سے قبل ملک پر مقامی قرضہ 47 ہزار 536 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 33 ہزار 722 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پر واجبات 4 ہزار 484 ارب روپےتھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا حجم 78ہزار419ارب روپے تھا۔ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی قرضوں میں اضافہ ہو جانے کے ساتھ ہی ملکی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ 85 ہزار 836 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کی صوبائی حکومت کو اے پی سی بلانے کی ہدایت