ویب ڈیسک: کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اے سی راشد علی، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، بلدیاتی نمائندگان، کسانوں اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کسانوں نے آفسران کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کھل کر کسانوں کو درپیش مسائل بیان کئے، سب سے اہم مسئلہ تحصیل رستم میں حالیہ ژالہ باری کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ ہے، اس موقع پر علاقہ کو آفت زدہ قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
کھلی کچہری میں بجلی کے تھری فیز میٹروں کے فکس چارج میں کمی، ناقص بیج اور اس کے ساتھ ساتھ کسانوں نے کیڑے مار ادویات کے ناقص ہونے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کسانوں نے ڈی اے پی اور یوریا کھادوں کی قیمتوں میں کمی، کسان کارڈز میں سبسڈی، نہری نالوں کی پختگی اور دیگر مسائل حکام کے سامنے پیش کئے۔
کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کے دوران کسانوں کی تمام شکایات اے سی رستم نے نوٹ کر کے اور بعض مسائل کو موقع پر حل کرانے کے احکامات صادر کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد علی کا کہنا تھا کہ بعض مسائل کو متعلقہ اداروں کو ارسال کر کے ان پر جلد از جلد باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments