ویب ڈیسک: ضلع مردان مِں ملاوٹ شدہ گڑ کے گودام پر ضلعی انتظامیہ، صوبائی فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا۔ اس دوران تقریباً 4000 کلو گرام مصنوعی و مضر صحت گڑ تلف کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے سی مردان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ گڑ چینی، کلو گوز، آٹا اور کیمیکل سے تیار کی جا رہی تھی، اس کے علاوہ مصنوعی گڑ میں بدبو دار خراب گڑ کی ملاوٹ بھی کی جا رہی تھی۔ اس حوالے سے ملنے والی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ مردان نے ملاوٹ شدہ گڑ کے گودام کو سیل کر دیا۔
مردان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گڑ تلف کرنے کے اقدام کو عوام نے خوب سراہا اور اس کے ساتھ ہی مضر صحت اشیاء خوردونوش کے خلاف مزید کارروائیوں کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈی سی مردان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سب سے بڑا سرمایہ ہے، خفضان صحت کی اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments