مانزہ کڑمہ کے جنگل میں آتشزدگی

جنوبی وزیرستان کے علاقہ کاروان مانزہ کڑمہ کے جنگل میں آتشزدگی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقہ کاروان مانزہ کڑمہ کے جنگل میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو پلیٹ میں لے لیا۔
واقعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقہ کاروان مانزہ کڑمہ کے جنگل میں آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا، رات بھر آگ نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی قبائل کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے باعث ہزاروں قیمتی درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیسز: پشاور ہائیکورٹ کاسیکرٹری دفاع کو پیش ہونے کا حکم