ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں شبقدر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا۔
مقتول کی شناخت ارشد ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی، مقتول عدالت سے بی بی اے لینے کے بعد گھر جا رہا تھا، کہ اس دوران فائرنگ کی زد میں ا گیا۔
شبقدر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فائرنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حملہ اور برقعہ پوش تھے۔ واقعہ کے بعد مقتول اور زخمی کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا.
Load/Hide Comments