ویب ڈیسک: روس نے حملوں کا جواب ایٹم بم سے دینے کا عندیہ دیدیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکا اور یوکرین کے اسلحہ معاہدے کے بعد اپنے ملک کی جوہری ڈاکٹرائن میں بڑی تبدیلی کرلی۔
تفصیلات کےمطا بق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن کی نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کی منظوری کے بعد اب روس یا اس کے اتحادی بیلا روس پر روایتی ہتھیاروں سے حملے کے جواب میں بھی روس جوہری ہتھیار استعمال کرسکے گا۔
نئی نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں امریکا اور یوکرین کا نام لئے بغیر کہا گیا ہے کہ اگر کسی غیر جوہری ملک نے کسی جوہری ملک کی مدد سے روس پر حملہ کیا تو یہ دونوں ممالک کا مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔ روس کی نئی جوہری ڈاکٹرائن کے مطابق کسی بھی فوجی اتحاد یا بلاک کے کسی بھی ایک رکن کے روس پر حملے کو پورے اتحاد یا بلاک کی جارحیت تصور کیا جائے گا۔
روصی صدر ولا دیمیر پوٹن کی منظور کردہ نئی جوہری ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کے جواب میں بھی جوہری ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ روس نے حملوں کا جواب ایٹم بم سے دینے کا عندیہ دیدیا۔
Load/Hide Comments