ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے حکومت حرکت میں آگئی، وفاق کا سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مستقل اور عارضی ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے حساس اداروں کو سرکاری ملازمین کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے جن کی رپورٹ پر سیاسی پروگرامز، احتجاج اور سرگرمیوں میں شریک ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق 24نومبر کے احتجاج کیلئے پی ٹی آئی نے صوبہ گیر مہم شروع کی ہے اس مہم میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس پر وفاقی حکومت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں پکڑے جانے پر سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں ما نیٹرنگ کے دوران پکڑے جانے والے وفاقی حکومت کے ماتحت محکموں کی ملازمین کے خلاف برطرفی آرڈیننس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مستقل ملازمین،ڈیلی ویجز ملازمین،کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر ٹیمی تشکیل دی ہے۔
پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف علاقہ جات کے احتجاج میں شرکت کرنے والے وفاقی محکموں اور اس کے ماتحت محکموں کی ملازمین کی بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی، اس سے قبل بھی صوبائی محکموں اور وفاقی محکموں کی ملازمین نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے اجتماعات اور جلوسوں میں شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے حکومت حرکت میں آگئی، وفاق کا سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔
Load/Hide Comments