ریٹائرمنٹ عمر میں 2 سال اضافہ

وفاق نے ریٹائرمنٹ عمر میں 2 سال اضافہ پر رائے مانگ لی

ویب ڈیسک: وفاق نے ریٹائرمنٹ عمر میں 2 سال اضافہ پر رائے مانگ لی ، وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن عمر میں دو سال کا اضافہ کرنے کی تجویز پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پینشن اصلاحات کے باعث 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن چاروں صوبائی حکومتوں سے اس ضمن میں تجاویز طلب کی ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس سے قبل بھی ملازمین کی عمر ریٹائرمنٹ کی 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی تھی تاہم ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اسے واپس 60 سال کر دیا تھا۔
اب صوبائی حکومت پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ممکنہ طور پر سپریم کورٹ سے رابطہ کرنے پر متعلقہ حکام کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔ پنشن اصلاحات کے باعث صوبے میں نئے اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، پنشن اصلاحات صوبہ میں مزید تیز کرنے اور مختلف تجاویز آئندہ مالی سال کی بجٹ میں ممکنہ طور پر شامل کر دی جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی آسامیوں پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بھی ہے جبکہ ایک جیسے کام کرنے والے محکمے کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ وفاق نے ریٹائرمنٹ عمر میں 2 سال اضافہ پر رائے مانگ لی ، وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن عمر میں دو سال کا اضافہ کرنے کی تجویز پر کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں ادویات فراہمی، وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا