آئندہ پیشی پر بشریٰ بی بی

پشاور ہائیکورٹ نے آئندہ پیشی پر بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے آئندہ پیشی پر بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر کیس میں قراردیا ہے کہ اگر آئندہ پیشی پر وہ خود پیش نہ ہوئیں تو ان کی استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت نے عدالت میں رپورٹ بھی پیش کردی جس کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کا ایک کیس توشہ خان 2 ہے۔
گزشتہ روز بشریٰ بی بی کے مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے کی تھی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے آج عدالت سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے وہ بیمار ہیں۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ بیماری کی وجہ سے وہ عدالت نہیں آسکیں۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار خاتون پیش نہ ہوئیں تو استثنیٰ درخواست منظور نہیں کریں گے۔ اس موقع پر نیب کے فوکل پرسن نے عدالت کو بتایا کہ نیب کا ایک کیس توشہ خانہ 2کا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان بلائنڈ ٹی20 کا عالمی چمپئن بن گیا