ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں جسمانی معذور ملازمین کو گھروں کے قریب تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے تمام محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کردیں ۔
خیبر پختونخوا میں جسمانی طور پر معذور افراد کی بڑی تعداد بھرتی ہے، اسی طرح جسمانی معذور افراد کی بھرتی کیلئے کوٹہ بھی مختص ہے تاہم جسمانی معذور افراد کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود اور زکوة وعشر میں بحث کی گئی۔
اس حوالے ہونے والے بحث و تمحیص کے بعد کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سماجی بہبود نے تمام انتظامی محکموں اور خود مختار اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایسے ملازمین جو جسمانی طور پر معذور ہوںان کو گھروں کے قریب تعینات کیا جائے، تاکہ انہیں سفر کرنے میں آسانی رہے۔
مراسلہ میں تمام محکموں کو ان احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں ان ملازمین کی تعیناتی کے حوالے سے تمام محکموں سے جامع رپورٹ طلب کی جائے گی جسے قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔
Load/Hide Comments