ویب ڈیسک: بجلی ونٹر پیکیج منظور کرتے ہوئے بجلی کے نرخ 26روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی صارفین کےلئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی ونٹر پیکیج منظور کرتے ہوئے بجلی کے نرخ 26روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف سے پہلے ہی ونٹر پیکج کے تحت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری لے چکی ہے۔ ونٹر پیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر 26روپے 7پیسے فی یونٹ فلیٹ ریٹ وصول کیا جائے گا، جبکہ اس کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025تک کےلئے ہوگا۔
ونٹر پیکج سے 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا جبکہ سال 2024 کے متعلقہ مہینوں میں صارفین کے بجلی استعمال کا موازنہ بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کی وجہ سے مختلف کیٹگریز کی جانب سے استعمال میں کمی آئی۔
ونٹر پیکج کا ڈسکوز کے جنرل صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2023 کے موسم سرما کے 3 ماہ میں بجلی استعمال میں 6 فیصد کمی آئی ہے۔
Load/Hide Comments