عمران خان کا احتجاج کا فیصلہ

مذاکرات گرین سگنل ، عمران خان کا احتجاج کا فیصلہ برقرار ہے، شیخ وقاص

ویب ڈیسک: مذاکرات کے گرین سنگل کے باوجود عمران خان کا احتجاج کا فیصلہ برقرار ہے، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات مانے جائیں تو مذاکرات کرلیں، اگر کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو خود آپ کے پاس آئے گا، لیکن بانی کے آخری الفاظ تھے کہ ہر حال میں احتجاج کرنا ہے۔
یہ باتیں انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور کے اس سوال کے جواب میں کہ اگر حکومت مذاکرات کا کہیں تو ہم کیا کریں؟ تو عمران خان نے مذاکرات کے حوالہ سے جواب دیا ہے۔ علی امین نے صوبہ سے جانے والے قافلہ پلان سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ ہے کہ رہنما احتجاج میں کارکنوں کو لانے سے متعلق شرائط کو پورا کریں، اگر ایم ایز، ایم این ایز نے تعداد کو پورا نہ کیا تو پارٹی میں ان کی جگہ نہیں ہوگی۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی ایک پیج پر ہے، انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے خان صاحب کا پیغام پہنچایا، بشریٰ بی بی نے واضح پیغام دیا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں ان تمام مسائل میں اپنا کردار ادا کریں ، تمام صوبوں سے ہمارے لوگ نکل کر احتجاج میں شریک ہونگے، 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے ، اس چیزوں کے ہم عادی ہے ، حکومت ڈر رہی ہے۔ دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے سے حکومت کے خوف کا اندازہ لگا یا جا سکتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بھاری نفری تعینات کرنے کا کہہ رہی ہے ، اس میں بھی زیادہ پی ٹی آئی کے ووٹرز ہیں، طالب علموں کے داخلے پر پابندی کا بھی حکومت کہہ رہی ہے ، ہم کو ان تمام ہتھکنڈوں سے نمٹنا آتا ہے ، شناختی کارڈ اور سم بلاک کرنا تو ان کا پرانا طریقہ ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد