اسلام آباد پولیس کا 40 ہزار

اسلام آباد پولیس کا 40 ہزار آنسو ، 2 ہزار ٹیئر گیس شیلز خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے وفاق نے بھی تیاریاں کر لیں، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا 40 ہزار آنسو ، 2 ہزار ٹیئر گیس شیلز خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کےلئے 40 ہزار آنسو گیس شیلز اور 2 ہزار ٹیئر گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ تحریک انصاف نے تاحال کسی احتجاج کے حوالے سے این او سی نہیں مانگا ہے۔
فیصلے کے تحت 2500 بندوقوں کےساتھ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں بھی منگوائی جائیں گی، 5000 اینٹی رائٹیس کٹس بھی منگوا لی گئیں، رینجرز ایف سی پنجاب اور سندھ سمیت 22 ہزار جوان 24نومبر کو اسلام آباد تعینات ہوں گے۔ سامان کی خریداری اور نفری کو بلانے کی سفارشات پرمبنی خط وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شامی صدر اور اتحادیوں کو دھچکہ، حما شہر پر باغیوں کا قبضہ