گھر کی دہلیز پر نوجوان قتل

مردان میں گھر کی دہلیز پر نوجوان قتل، رپورٹ درج

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں گھر کی دہلیز پر نوجوان قتل کر دیا گیا، وجہ قتل دوستی نہ کرنا بتائی جا رہی ہے۔
مقتول کی والدہ نے پولیس کو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ تھانہ چورہ کی حدود جہازونو گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش ایا، جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان منظور اور طفل مقتول کو اپنی دوستی کی جانب راغب کر رہے تھے، اس دوران انکار پر ملزمان نے طیش میں ا کر گھر کی دہلیز پر نوجوان عبداللہ کو قتل کر دیا۔
لواحقین نے لاش کو بخشالی چوک رنگ روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، تاہم پولیس کے ساتھ مذکرات کے بعد مظاہرہ ختم کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کرم میں قیام امن کیلئے پختون امن جرگہ صدہ پہنچ گیا