صدر اور وزیراعظم کی بنوں چیک

صدر اور وزیراعظم کی بنوں چیک پوسٹ حملہ کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: صدر اور وزیراعظم کی بنوں چیک پوسٹ حملہ کی شدید مذمت، ملک سے دہشت گردی کی لعنت جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے پرعزم انداز میں ملک بھر سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کا اعادہ کیا۔
بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہارِ افسوس کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم مادرِ وطن کی سلامتی کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعے میں شہید جوانوں کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا اور اس عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
یاد رہے کہ صدر اور وزیراعظم کی بنوں چیک پوسٹ حملہ کی شدید مذمت، ملک سے دہشت گردی کی لعنت جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  نیپرا نے بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی