عمران خان کی رہائی نا ممکن

توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی ناممکن

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی تاحال ناممکن ہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد تاحال رہائی کا امکان نہیں،بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی راولپنڈی 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے، دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت کرنا ہے، ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار،صارفین کو مشکلات