نان فائلرز کیخلاف کارروائی

نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑے نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے بڑے نان فائلرزاور مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے ہوم ورک جاری ہے اور بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے لاکھوں لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ان ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کی بنیاد پربھی ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں بیرون ملک سفر، صحت اور تعلیم کی مہنگی سہولیات کے استعمال کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہناہے کہ ٹیکس چوروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بندوق، غلیل اور پتھرپاکستان کی پہچان نہیں،مریم نواز